ختمِ نبوتؐ اور اصحابِ رسولؐ کا تحفظ کرتے رہیں گے ، مولانا عبدالماجد

ختمِ نبوتؐ اور اصحابِ رسولؐ کا تحفظ کرتے رہیں گے ، مولانا عبدالماجد

کراچی (این این آئی)ملی یکجہتی کونسل سندھ کے سینئر نائب صدر مولانا عبدالماجد فاروقی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختمِ نبوتؐ اسلام کے بنیادی عقائد میں شامل ہے۔

 اس کے تحفظ کے لیے صحابہ کرامؓ نے بے مثال قربانیاں دیں اور ہر مسلمان پر اس عقیدے کے تحفظ اور پاسداری کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔مذہبی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بھی ختمِ نبوتؐ اور اصحابِ رسولؐ کی عظمت و ناموس کے تحفظ کے لیے پرامن، آئینی اور قانونی دائرے میں جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ ختمِ نبوتؐ کے عقیدے اور اصحابِ رسولؐ کی عزت و ناموس کے حوالے سے مسلمانوں کے جذبات انتہائی حساس ہیں، اس لیے معاشرے میں مذہبی احترام، برداشت اور باہمی رواداری کو فروغ دینا ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...