محکمہ کالج ایجوکیشن کا پہلااکیڈمک و ہم نصابی کیلنڈر جاری

محکمہ کالج ایجوکیشن کا پہلااکیڈمک و ہم نصابی کیلنڈر جاری

کالجز میں ادبی، ثقافتی، کھیلوں، سیمینارز اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد ہوگامئی میں فائنل بورڈ امتحانات اور جون و جولائی میں طلبہ کے پریکٹیکلز لیے جائیں گے

کراچی(این این آئی)محکمہ کالج ایجوکیشن نے پہلی بار تعلیمی سال 2026-27 کے لیے اکیڈمک و ہم نصابی کیلنڈر جاری کردیا ہے ، جس کے تحت کالجز میں سال بھر تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ امتحانات، داخلوں، ادبی و ثقافتی پروگرامز، کھیلوں کے مقابلوں، سیمینارز، ورکشاپس، کیریئر گائیڈنس سیشنز، آگاہی مہمات اور قومی، مذہبی و بین الاقوامی دنوں کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔نئے کیلنڈر کے مطابق طلبہ کی ذہنی، تخلیقی، اخلاقی، سماجی اور قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ میں تنقیدی سوچ، ابلاغی صلاحیت، ٹیم ورک، حب الوطنی، شہری ذمہ داری، اخلاقی اقدار اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دینے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔کیلنڈر کے مطابق اکتوبر کے وسط میں مڈ ٹرم امتحانات منعقد ہوں گے ، جن میں اس وقت تک پڑھایا جانے والا کورس شامل ہوگا۔ نومبر کے آخری ہفتے میں بی ایس پروگرامز میں داخلوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق مارچ 2027 میں انٹرمیڈیٹ پریلمینری امتحانات منعقد ہوں گے ، جبکہ اپریل میں مختلف تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ مئی میں فائنل بورڈ امتحانات ہوں گے اور جون و جولائی میں طلبہ کے پریکٹیکلز لیے جائیں گے ۔محکمہ کالج ایجوکیشن کے مطابق اکیڈمک و ہم نصابی کیلنڈر کا مقصد تعلیمی سرگرمیوں کو غیر نصابی سرگرمیوں کے ساتھ مربوط کرنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...