ولیکا اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ عہدے سے سبکدوش
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کلثوم بائی ولیکا سوشل سیکیورٹی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد غیاث الدین کو عہدے سے سبکدوش کردیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد غیاث الدین کو دوبارہ جنرل سرجن کے طور پر فرائض انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ادھر ڈاکٹر ظفر علی قائم خانی کو کلثوم بائی ولیکا سوشل سیکیورٹی اسپتال کا نیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا گیا ہے ، وہ اس سے قبل لانڈھی اسپتال میں بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ خدمات انجام دے رہے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments