میرپور خاص:ترقیاتی کاموں کیلئے مختص رقم کاغذوں میں خرچ
اے ڈی پی اسکیم کے تحت مختلف کالونیوں میں گلیاں پکی کرنے کیلئے مختص تھیعدالت نے تمام کام مکمل کرکے تین ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ میرپورخاص نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، پروجیکٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حیدرآباد اور اسسٹنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ پروجیکٹ کو حکم دیا ہے کہ مالی سال 24-2023کی اے ڈی پی اسکیم کے تحت میرپورخاص تعلقہ کی مختلف کالونیوں میں گلیاں پکی کرنے کے لیے مختص 15 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں سے متعلق جامع رپورٹ تیار کرکے تین ماہ کے اندر عدالت میں پیش کی جائے ، عدالت نے یہ حکم ہائی کورٹ بار کے صدر ایڈووکیٹ شوکت راہموں کی جانب سے دائر آئینی درخواست پر دیا، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ تعلقہ کی مختلف 27 کالونیوں، جن میں سیٹلائٹ ٹاؤن، ملک کالونی، پنہور کالونی، والکرٹ ٹاؤن، سومرا پاڑہ، بھان سنگھ آباد، گلشن کالونی، امِ ہانی ٹاؤن، حیدر سٹی، کار پاڑہ، میر جو گوٹھ، نمرا ٹاؤن، عالم ٹاؤن، رحیم نگرودیگر شامل ہیں، کیلئے لوکل گورنمنٹ کی جانب سے مالی سال 24-2023کی اے ڈی پی اسکیم میں تقریباً 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے ، درخواست میں مزید کہا گیا کہ مذکورہ رقم کاغذات میں خرچ ظاہر کی گئی ہے تاہم زمینی سطح پر کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کرایا گیا، عدالت نے سماعت کے دوران متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ مذکورہ کالونیوں کے ترقیاتی کاموں کے لیے مختص رقم سے تمام کام مکمل کرائے جائیں اور تین ماہ کے اندر جامع رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔ اس حوالے سے درخواست گزار ایڈووکیٹ شوکت راہموں نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کے افسران نے عدالت میں تحریری طور پر یقین دہانی کرادی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments