حیدر آباد:واسا ملازمین کا واجبات کے حصول کیلئے 64ویں روز بھی احتجاج

حیدر آباد:واسا ملازمین کا واجبات کے حصول کیلئے 64ویں روز بھی احتجاج

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)واسا ملازمین نے مطالبات منظوری کیلئے 64ویں روز بھی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ جسکی قیادت ذاکر اﷲ، محمد ندیم اور دیگر نے کی۔

اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کئی ماہ کی تنخواہوں اور پنشن سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 20ماہ کی تنخواہیں اور پنشن نہ ملنے کے باعث ملازمین شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ کارپوریشن میں سی ای او، فنانس افسر اور من پسند اسٹاف کو ہر ماہ تنخواہیں جاری کی جا رہی ہیں اور وہ تمام مراعات بھی حاصل کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...