کندھکوٹ میں نوجوان قتل، دیگر شہروں میں حادثات وواقعات، 4ہلاک

کندھکوٹ میں نوجوان قتل، دیگر شہروں میں حادثات وواقعات، 4ہلاک

گاؤں ہادی میں محمد نندوانی نشانہ بنا، کشمور میں موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 2امواتپڈعیدن کے قریب بھی حادثات میں 2ہلاک، محراب پور میں نوجوان کی لاش ملی

کندھ کوٹ، اندرون سندھ (نمائندگان) کندھکوٹ میں نوجوان کوقتل کردیا گیا، جبکہ دیگر شہروں میں حادثات وواقعات نے 4 جانیں لے لیں۔ کندھکوٹ کے گاؤں ہادی نندوانی میں مسلح افراد نے موٹر سائیکل سواروں پر اندھادھند فائرنگ کر دی ، جسکے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد نندوانی کے نام سے ہوئی۔ کشمور کے قریب ڈکھن بنگلو کے مقام انڈس ہائی وے پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 2 افراد روڈ پر گر گئے جنہیں پیچھے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا، جس سے گاؤں خمیسو مزاری کے رہائشی کریم بخش مزاری اور شیر خان مزاری موقع پر جاں بحق ہو گئے ، پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔

پڈعیدن میں قومی شاہراہ ہالانی نزد میمن کاٹن فیکٹری کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے آگے جانیوالی کار کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں گاؤں پریو تنیو کا رہائشی پچاس سالہ عابد حسین ولد رستم خان موقع پرہی جاں بحق ہو گیا، کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ٹھاروشاہ بائی پاس کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں باپ فرید علی بیٹے سمیت شدید زخمی ہو گیا۔ محراب پور میں ہالانی تھانے کی حدود محراب مسجد کے قریب آم کے باغ سے نوجوان کی درخت سے پھندا لگی لاش ملی، پولیس کے مطابق لاش کی شناخت نہ ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...