مسلم لیگ (ق) سندھ کی تنظیم کی ازسرِنو تشکیل
کراچی (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کی نئی صوبائی تنظیم کی ازسرِنو تشکیل کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، جس کے تحت آصف جمال قریشی کو صوبائی صدر جبکہ آفاق احمد خٹک کو صوبائی جنرل سیکرٹری بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا۔
اس موقع پر سندھ بھر سے مسلم لیگی کارکنان، عہدیداران اور ذمہ داران کی آراء اور تجاویز کو خصوصی اہمیت دیتے ہوئے تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی تھی۔پاکستان مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ کے مرکزی صدر اور چیئرمین سندھ کمیٹی محمد کامران سعید عثمانی نے کہا کہ سندھ میں جماعت کی ازسرِنو تنظیم کا مقصد مسلم لیگ (ق) کو مزید فعال، مضبوط اور منظم بنانا ہے ۔ اس موقع پر غلام مصطفی ملک، حافظ عقیل جلیل اور بابر انیس نے کہا کہ سندھ میں مسلم لیگ (ق) کو نچلی سطح تک فعال اور مستحکم کرنے کے لیے مؤثر تنظیمی حکمتِ عملی مرتب کی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments