مرکزی مسلم لیگ کی دفاع پاکستان کانفرنس، شہداء و غازیوں کو خراج عقیدت

مرکزی مسلم لیگ کی دفاع پاکستان کانفرنس، شہداء و غازیوں کو خراج عقیدت

کراچی(این این آئی)مرکزی مسلم لیگ کراچی کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر گلشن اقبال میں دفاع پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

کانفرنس میں شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور ملکی دفاع کے لیے متحد رہنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنا چاہتا تھا، تاہم اﷲ تعالیٰ نے پاکستان کو عزت و وقار عطا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ بزدلانہ انداز میں رات کے وقت دراندازی کی کوشش کی، لیکن پاکستان کی بہادر افواج نے ہر بار دشمن کے عزائم ناکام بنائے ۔مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ پاکستان نے 1965ء میں دشمن کو عبرتناک شکست دی اور آج بھی ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...