یوم دفاع پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

 یوم دفاع پر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

کراچی پریس کلب کے باہر اجتماع، شہداء و غازیوں کو خراج عقیدتمقررین کا ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے متحد رہنے کے عزم کا اظہار

کراچی(این این آئی)یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے ریلیوں اور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان یوتھ پیس موومنٹ کراچی ڈویژن کے کارکنان نے کراچی پریس کلب کے باہر اجتماع منعقد کرکے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔ اجتماع کی قیادت حفیظ اﷲ تنیو نے کی۔مقررین نے کہا کہ شہداء اور غازیوں نے حب الوطنی اور قربانی کی عظیم مثالیں قائم کیں۔ ان کی قربانیوں کی بدولت ملک کا دفاع اور سلامتی مضبوط ہوئی۔علاوہ ازیں دفاع پاکستان فاؤنڈیشن کی جانب سے لیاقت آباد سے کراچی پریس کلب تک دفاع پاکستان ریلی نکالی گئی، شرکاء نے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ریلی کی قیادت چیئرمین کیپٹن (ر) خاور نے کی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ افواج پاکستان نے ملک کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے جذبہ حب الوطنی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر محمدی فلاحی تنظیم ضلع کیماڑی کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی پریس کلب کے باہر ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت رحمان تنولی نے کی۔ مزید برآں تاجر رہنما فیضان راوت کی قیادت میں کراچی میں دفاع پاکستان ریلی نکالی گئی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فیضان راوت نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، پاکستان کا دفاع ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ۔ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو پوری قوم متحد ہو کر جواب دے گی۔ ملک کی سلامتی کے لیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...