شہریوں کو قطار میں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، نادرا کی نئی سہولت متعارف
کراچی(این این آئی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی، جس کے تحت اب نادرا دفاتر میں قطار میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
نادرا کے مطابق پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شہری ملک بھر میں کسی بھی نادرا دفتر میں اپنی سہولت کے مطابق مطلوبہ وقت کی پیشگی بکنگ کراسکیں گے ۔ شہری مقررہ وقت سے کچھ دیر قبل متعلقہ دفتر پہنچ کر بغیر طویل انتظار کے مطلوبہ خدمات حاصل کرسکیں گے ۔نادرا نے حال ہی میں پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن بھی جاری کیا ہے ۔نادرا کے ترجمان سید شباہت علی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ نئے ورژن میں ایف آئی اے کو آن لائن شکایت درج کرانے ، خاندانی ریکارڈ کی درستگی، دستخط اپ لوڈ کرنے اور شناختی دستاویزات سے متعلق ڈیجیٹل سہولیات سمیت متعدد نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments