عقیدۂ ختم نبوت پر ایمان اور تحفظ ہر مسلمان کا دینی فریضہ، شجاع الدین
دادو (نامہ نگار)عقیدۂ ختم نبوت پر ایمان اور اس کا تحفظ ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیرشجاع الدین شیخ نے یومِ تحفظِ ختمِ نبوت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہی۔
اُنہوں نے کہا کہ7 ستمبر 1974ء کا دن ہماری قومی اور ملی تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل ہے ۔ اِس دن دینی تقاضوں کے مطابق اورمسلمانانِ پاکستان کے دیرینہ مطالبہ پر اُس وقت کی قومی اسمبلی نے قادیانیوں کو جمہوری اور پارلیمانی بنیادوں پر غیر مسلم اقلیت قرار دینے کا تاریخ ساز فیصلہ دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments