گورنر کی جامعات کو اے آئی ، جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ہدایت
کراچی (این این آئی)گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہاکہ ہر شعبہ تعلیم میں اے آئی سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ جامعات کو جدید ٹیکنالوجی، تحقیق اور صنعت کی ضروریات سے ہم آہنگ تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز اور چانسلرز سے ملاقات کے دوران کیا۔ سرکاری و نجی جامعات کے نمائندگان نے فنڈنگ، سولر پینلز کی تنصیب، ریٹائرمنٹ کے بعد فیکلٹی کی دوبارہ تعیناتی، فیکلٹی کے ٹیکس کی شرح میں کمی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ گورنر نے کہا کہ جدید تعلیم سے آراستہ نوجوان پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے ضامن ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments