کتوں سے محبت کرنے والے بہت طاقتورہیں،میئر

کتوں سے محبت کرنے والے بہت طاقتورہیں،میئر

کارروائی شروع کر دیں تو کتوں سے محبت کرنے والے میرے پیچھے پڑ جائیں گے بہتر ہوگا کہ شہر والے بیٹھ کر اس حوالے سے کوئی فیصلہ کر لیں،مرتضیٰ وہاب کی گفتگو

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)میئر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں کتوں سے محبت کرنے والے بہت طاقتور ہیں جو ان کے خلاف کارروائی نہیں کرنے دیتے ۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات ہو گئی ہے اور ساتھ ہی سگ گزیدگی کے واقعات بڑھ گئے ہیں جب کہ ریبیز کے نتیجے میں متعدد افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کتوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے سے جب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنی مجبوری بتا دی۔میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں کتوں سے محبت کرنے والے بہت طاقت ور ہیں، وہ کتوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنے دیتے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہر میں کتوں کی تعداد واقعی زیادہ ہے ، اور وہ کارروائی بھی کرنا چاہتے ہیں، لیکن کتوں سے محبت کرنے والے اتنے طاقت ور ہیں کہ فرنٹ پیج پر خبریں لگ جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر آج ہم کارروائی شروع کر دیں، تو کتوں سے محبت کرنے والے میرے ہی پیچھے پڑ جائیں گے ۔ بہتر ہوگا کہ شہر والے بیٹھ کر اس حوالے سے کوئی فیصلہ کر لیں۔دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں2 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کو کتوں کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ ریبیز سے 22 سے زائد اموات ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...