حرمین شریفین ریڈ لائن، پار کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ،شجاع شیخ

حرمین شریفین ریڈ لائن، پار کرنے کی  کسی کو اجازت نہیں دیں گے ،شجاع شیخ

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) امیر تنظیم اسلامی شجاع الدین شیخ نے حوثیوں کے سعودی عرب کے مختلف علاقوں پر ڈرون اور میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین تمام مسلمانوں کے لیے وہ ریڈ لائن ہے۔

 جسے پار کرنے کی کس کو اجازت نہیں دی جا سکتی، ایران نہ صرف حوثیوں کو مبینہ طور پر حرمین شریفین کو ٹارگٹ کرنے سے روکے بلکہ خود مکہ معاہدے کا حصہ بن کر مسلم ممالک کی آپس کی خانہ جنگی کو ختم کرانے میں کردار ادا کرے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ کوئی مسلم ملک کسی عالمی طاقت کا آلہ کار نہ بنے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...