تھرپارکر:پسند کی شادی نہ ہونے پر نوعمر جوڑے کی مبینہ خودکشی

تھرپارکر:پسند کی شادی نہ ہونے پر نوعمر جوڑے کی مبینہ خودکشی

تھرپارکر (نمائندہ دنیا) نگرپارکر کے نواحی گاؤں سوراچند میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوعمر لڑکے اور لڑکی کی مبینہ خودکشی، لاشیں ایک ہی درخت سے ملیں۔

 پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والوں کی شناخت کرشن کولہی اور مرواں کولہی کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور پسند کی شادی نہ ہونے کے باعث مبینہ طور پر انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اصل وجوہات، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور مزید تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...