حیدر آباد:نقلی پستول سے ڈکیتی کرنیوالے 2 ملزم دھرے گئے
حیدر آباد (بیورو رپورٹ) ایس ایچ او ہوسڑی لیاقت کمبھار نے ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر لنک روڈ فلن خان بالادی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان راہگیر سے موبائل فون چھیننے کی واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔ جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ناکہ بندی کی اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فضل ولد داد کریم بروہی اور عبدالغفور ولد علی گل بروہی کے نام سے ہوئی۔ دوران تلاشی گرفتار ملزموں کے قبضے سے 2 عدد نقلی پستول اور 2 عدد چھینے گئے موبائل فون برآمد کرلیے گئے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے برآمدہ نقلی پستول کے ذریعے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں کے انکشافات کئے ۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments