فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،مورو میں بیکری سے ناقص اور پلاسٹک کے انڈے برآمد

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،مورو میں بیکری سے ناقص اور پلاسٹک کے انڈے برآمد

محراب پور (نمائندہ دنیا) سندھ فوڈ اتھارٹی نوشہرو فیروز کی ٹیم نے مورو کی ایک بیکری پر چھاپہ مار کر پلاسٹک کے انڈے برآمد کرلئے۔

فوڈ انچارج نوشہرو فیروز ضمیر احمد پنہور کے مطابق عوامی شکایات پر سبزی منڈی کے قریب بیکری پر کارروائی کے دوران پلاسٹک کے انڈوں کے ساتھ ساتھ غیر معیاری انڈے بھی برآمد ہوئے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ انسانی استعمال کی بنیادی اشیا پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی ،ناقص ، ملاوٹ شدہ اشیا فروخت کرنے والوں کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ دوسری طرف ناقص انڈوں کی برآمدگی پر اسسٹنٹ کمشنر مورونے بیکری مالک پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...