تھرپارکر:ملزم گرفتارکرنے جانیوالی پولیس پرحملہ،4اہلکارزخمی

تھرپارکر:ملزم گرفتارکرنے جانیوالی پولیس پرحملہ،4اہلکارزخمی

لاٹھی بردار افراد نے یرغمال بنا کر تشدد کیا، گاڑی بھی قبضے میں لے لی،پولیسہم زمیندار ،پولیس خود منشیات فروش،جھوٹے مقدمے بنا رہی ،نہڑی برادری

تھرپارکر (نامہ نگار) کلوئی شہر میں منشیات کے مقدمے میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی اور نہڑی برادری میں تصادم، سی آئی اے پولیس انچارج میاندا چوپان سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق سی آئی اے ٹیم مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہی تھی کہ لاٹھی بردار افراد نے پولیس پارٹی کو یرغمال بنا لیا اور گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپ اور پتھراؤ ہوا، جس کے نتیجے میں سی آئی اے انچارج سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزم کے قبضے سے منشیات اور گٹکا برآمد ہوا تھا جبکہ اس کا نام پولیس کی اینٹی ڈرگ لسٹ میں بھی شامل ہے ۔ واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے تھر کی داخلی مرکزی شاہراہ کو تقریباً ایک گھنٹے تک بلاک کیے رکھا، جس سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ سی آئی اے انچارج کے مطابق پولیس کی جانب سے ملزم کو رہا کئے جانے کے بعد مظاہرین نے شاہراہ کھول دی۔ دوسری جانب مظاہرین نے پولیس کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ زمیندار ہیں اور پولیس ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنا رہی ہے ۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ کلوئی میں منشیات کا کاروبار مبینہ طور پر خود پولیس کی سرپرستی میں جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...