ٹارگٹ کلنگ، حادثات میں 3 جاں بحق،نوجوان کی لاش ملی،6زخمی

ٹارگٹ کلنگ، حادثات میں 3 جاں بحق،نوجوان کی لاش ملی،6زخمی

محراب پور میں مسلح افراد نے محمد مٹھل کو نشانہ بنایا، واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے ، پولیسسانگھڑ میں شہزاد گولیوں کا نشانہ بنا، میرپورخاص میں انتظار اورکونال حادثے کا شکار ہوئے

میرپورخاص، محراب پور، سانگھڑ ، پنگریو (بیورو رپورٹ، نمائندگان دنیا)اندرون سندھ ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے ، جبکہ عدالت پیشی پر جانے والا شخص قتل،نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔ میرپورخاص میں میرواہ گورچانی روڈ پر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں شیخ بھرکیو کا رہائشی نوجوان انتظار ولد منٹھار، حیدرآباد روڈ پر سلطان آباد اسٹاپ کے قریب ٹریکٹر کے گوبل کی زد میں آکر 7 سالہ کونال ولد مانو ٹھاکر جاں بحق ہوگئے ، پولیس نے ٹریکٹر اور ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ محراب پور میں کوٹری کبیر لنک روڈ پر مسلح افراد نے عدالت میں پیشی پر جانے والے موٹرسائیکل سوار محمد مٹھل مگسی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ سانگھڑ کی تحصیل کھپرو میں نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے ۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت شہزاد مری کے نام سے ہوئی۔ پنگریو میں کھوسکی نندو تھرکول روڈ پر کنٹینر سے لدا تیز رفتار ٹریلر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ٹرک میں لکڑی لوڈ کرنے والے 6 مزدور زخمی ہوگئے ۔ حادثے کے باعث دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے نندوکے دیہی مرکز صحت منتقل کر دیا گیا ، جن میں رجب علی ملاح، حاجی ملاح، اللہ ڈنو ملاح، علی حسن ملاح اور دیگر شامل ہیں۔اطلاع ملنے پر نندو پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...