جھڈو:مقامی پیداوار آتے ہی 10 کلو ٹماٹر 400 روپے میں فروخت
جھڈو (نمائندہ دنیا)مقامی پیداوار شروع ہوتے ہی ٹماٹر کے نرخوں میں ریکارڈ کمی ٹماٹر کے نرخ آسمان سے زمین پر آگرے ، جھڈو کی سبزی منڈی میں دس سے بارہ کلو والی درجہ اول ٹماٹر کی تھیلی 400 سو روپے اور درجہ دوئم ٹماٹر کی تھیلی 200 سو روپے میں نیلام ہورہی ہے۔۔۔
جبکہ انتظامیہ کی غفلت کے سبب 40 روپے فی کلو والا ٹماٹر مقامی مارکیٹ میں ایک سو روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے ، گزشتہ چند برسوں سے مقامی آبادگاروں کو ٹماٹر کے مناسب نرخ نہیں مل رہے ہیں جس کی وجہ سے آبادگاروں کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments