لاڑکانہ:نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری
سائنس گروپ میں 44404امیدوار کامیاب ، 13 ہزار 366 ناکام قرار پائے لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔
تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے کنٹرولر پروفیسر عبدالجبار جونیجو کے دستخط سے جاری کردہ نتائج کے مطابق نویں جماعت کے سائنس گروپ میں لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد اور کشمور کندھ کوٹ اضلاع سمیت دادو ضلع کے دو تعلقوں میہڑ اور کے این شاہ سے تعلق رکھنے والے 56 ہزار 203 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 44 ہزار 404 امیدوار کامیاب قرار پائے ، جبکہ 13 ہزار 366 امیدوار فیل ہوئے ، 555 امیدواروں پر کاپی کیس کیا گیا۔ اس طرح سائنس گروپ میں 77 فیصد امیدوار کامیاب اور 23 فیصد امیدوار ناکام ہوئے ہیں۔ نویں جماعت کے جنرل گروپ میں 119 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 50 امیدوار کامیاب اور 75 امیدوار فیل ہوئے ۔ جبکہ 7 امیدواروں پر کاپی کیس کیا گیا۔ اس طرح جنرل گروپ میں 40 فیصد امیدوار کامیاب اور 60 فیصد امیدوار ناکام قرار پائے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments