محراب پور:شادی تقریب میں شریک شخص فائرنگ سے جاں بحق
گولیوں کی آواز سن کرجائے واقعہ پر پہنچے توذاکر حسین کی لاش پڑی ہوئی ملی، اہل خانہمیرپور خاص میں نوجوان کی خودکشی، کوٹ غلام محمد، پنگریو میں جھگڑے ، 13زخمی
اندرون سندھ (نمائندگان دنیا)شادی میں شریک ایک شخص قتل کردیا گیا، جبکہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔ محراب پور میں نیو جتوئی تھانے کی حدود میں شادی تقریب میں آئے ذاکر حسین کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے ، ورثاء کے مطابق گولیوں کی آواز سن کرجائے واقعہ پہنچے تونوجوان کی لاش ملی، ایس ایچ او کے مطابق لاش کوتحویل میں لیکر اسپتال منتقل کردیا، قتل کا واقعہ دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے ۔ دوسری جانب کوٹری کبیر خان واہن رابطہ سڑک جیپ نمبربی،ای 1294 کی زد میں آ کر موٹر سائیکل نمبر ایس، ایم،ایل 0537 پر سوار اللہ بخش عرف پپو سولنگی شدید زخمی ہوگیااور اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ میرپور خاص میں پھلاڈیوں کے قریب درخت سے 40 سالہ جتھمال بھیل نامی شخص کی لٹکی ہوئی لاش ملی ہے ، جسے پولیس نے اسپتال منتقل کیا۔
قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تحصیل کوٹ غلام محمد کے قریب ڈینگان بھرگڑی تھانے کی حدود میں واقع گاؤں نور محمد خاصخیلی میں زمین کے تنازع پر خاصخیلی برادری کے دو گروپوں میں جھگڑے سے سکندر خاصخیلی، محمد ہاشم خاصخیلی، فتح محمد خاصخیلی، سلیمان خاصخیلی، اسماعیل پون اور عبدالجبار زخمی ہوگئے۔ پنگریو میں ادھار پر بچوں کی اشیاء نہ دینے پردو فریقوں میں لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کے وار سے 8 فدا حسین دل، اعجاز دل، صدیق دل، فیاض دل اور میر دل ودیگر افراد زخمی ہوگئے ۔ جنہیں تعلقہ اسپتال ٹنڈوباگو منتقل کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments