شاہین فورس کا جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ،پولیس چیف

شاہین فورس کا جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ،پولیس چیف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی آفس کا دورہ کیا۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی نے شاہین فورس کی ڈپلائمنٹ، کارکردگی، موثر گشت اور جرائم کی روک تھام کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

شاہین فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے پولیس چیف نے کہا کہ آپ کراچی پولیس کی فرنٹ لائن فورس ہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ہیں۔ تمام اہلکار بہترین ٹرن آؤٹ، نظم و ضبط اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھتے ہوئے پوری محنت، لگن اور ذمہ داری سے فرائض انجام دیں اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام سے پیش آئیں۔آپ کی مؤثر کارکردگی کراچی پولیس کی مجموعی کارکردگی کی عکاس ہے ۔انہوں نے پولیس مقابلوں میں زخمی ہونے والے شاہین فورس کے جوانوں سے ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور کارکردگی پر شاباش دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...