آبی بحران حکومتی بدانتظامی کا نتیجہ ہے ، الطاف شکور
کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ کراچی کے تین کروڑ سے زائد شہری پانی کے سنگین بحران کا شکار ہیں۔
شہر کو روزانہ 1200 ملین گیلن سے زائد پانی درکار ہے ، لیکن صرف 450 سے 650 ملین گیلن فراہم کیا جا رہا ہے ۔ پانی کی قلت قدرتی آفت نہیں بلکہ حکومتی بدانتظامی اور سیاسی عدم توجہی کا نتیجہ ہے ۔پاسبان اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف شکور نے کہا کہ بوسیدہ پائپ لائنوں سے پانی ضائع ہو رہا ہے ، جبکہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور مبینہ پانی چوری نے بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے ۔ غریب خاندان اپنی آمدنی کا بڑا حصہ پانی کے حصول پر خرچ کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments