پولیس اہلکاروں سے لڑائی کی ذمہ داری ایس آئی یو پر عائد
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع وسطی پولیس اور ایس آئی یو اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کی انکوائری رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ارسال کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں واقعے کی ذمہ داری ایس آئی یو اہلکاروں پر عائد کی گئی جبکہ جھگڑے کے دوران ڈی ایس پی کو زخمی کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ۔ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کیس میں چار ملزمان پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ پانچویںملزم کی تلاش جاری ہے ۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات ڈی آئی جی ساؤتھ کو سونپی گئی تھیں۔ رپورٹ میں واقعے کی ذمہ داری ایس آئی یو اہلکاروں پر عائد کی گئی جبکہ موقع پر پہنچنے والے اہلکاروں کی جانب سے ڈی ایس پی کو زخمی کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جھگڑے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments