ایکس ای این واٹر بورڈ کو قتل کی دھمکیاں، تحفظ کا مطالبہ

 ایکس ای این واٹر بورڈ کو قتل کی دھمکیاں، تحفظ کا مطالبہ

سیاسی جماعت کے بعض کارکنوں پر دباؤ ڈالنے اور بدنام کرنے کے الزامات ایس ایس پی ویسٹ،ڈی ایس پی ور واٹر بورڈ حکام سے شفاف تحقیقات کی اپیل

کراچی (این این آئی)واٹر بورڈ کے ایکس ای این ناصر صدیقی کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور دباؤ ڈالنے کے الزامات پر محکمہ واٹر بورڈ کے ملازمین اور افسران نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور اعلیٰ حکام سے ان کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کراچی کی ایک سیاسی جماعت سے وابستہ بعض کارکنوں، سیکٹر انچارج اور یونٹ انچارج پر الزام ہے کہ انہوں نے ناصر صدیقی کو دھمکیاں دیں اور مبینہ طور پر کہا کہ ہم ان کو ماریں گے ، اس صورتِ حال کے بعد ان کی سلامتی کے حوالے سے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔الزامات کے مطابق ناصر صدیقی پر دباؤ ڈالنے اور مبینہ طور پر جھوٹے الزامات کے ذریعے ان کی پیشہ ورانہ ساکھ متاثر کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ فریق نے کہا ہے کہ کسی سرکاری افسر کو دھمکانا، فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنا اور اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش سنگین معاملات ہیں جن کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری ہیں۔مطالبہ کیا گیا کہ مبینہ دھمکیوں میں متعلقہ افراد کے کردار کا جائزہ لیا جائے اور دستیاب شواہد، گواہوں کے بیانات اور دیگر معلومات کی روشنی میں تمام الزامات کی جانچ کی جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں اور کسی بے گناہ کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ناصر صدیقی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ معاملے کو نظرانداز کرنے سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے ۔ انہوں نے ایس ایس پی ویسٹ، ڈی ایس پی اور واٹر بورڈ کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ الزامات کا فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ان کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...