انٹر کے ضمنی امتحانات کی فیس جمع کرانے کی آج آخری تاریخ
کراچی(این این آئی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ضمنی امتحانات 2026ء کے لیے آن لائن امتحانی فارم جمع کرانے والے ان امیدواروں کو ہدایت کی ہے جنہوں نے تاحال امتحانی فیس ادا نہیں کی کہ وہ پیر(آج)تک مقررہ فیس جمع کرا دیں۔
بورڈ کے مطابق مقررہ تاریخ تک فیس جمع نہ کرانے والے امیدواروں کے ضمنی امتحانی فارم منسوخ تصور کیے جائیں گے ۔ تمام متعلقہ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آخری تاریخ سے قبل فیس کی ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ امتحانی کارروائی مکمل ہوسکے اور انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments