بھارت کے بیانات مایوسی کے عکاس ، شاداب رضا

بھارت کے بیانات مایوسی کے عکاس ، شاداب رضا

پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانات مایوسی اور ناکام پالیسیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ بھارتی قیادت دھمکیوں کے بجائے خطے میں امن و استحکام کے لیے سنجیدہ کردار ادا کرے اور مئی 2025ء کے واقعات سے سبق سیکھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند اور ذمہ دار ملک ہے ، تاہم اس کی امن پسندی کو کمزوری سمجھنا غلط فہمی ہے ۔ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو قوم اور مسلح افواج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطن کے دفاع و سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور قوم کو اپنی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور قربانیوں پر فخر ہے ۔ ملکی خودمختاری، قومی وقار اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کا جواب پوری قوت اور عزم سے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ تمام ممالک کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کریں اور تنازعات کے حل کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...