پاکستان شیف کلب کے تحت چوتھی کلنری چیمپئن شپ کا انعقاد
کراچی (سٹی ڈیسک)پاکستان شیفس کلب کے زیرِ اہتمام چوتھی کلنری چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مختلف معروف ریستورانوں، کُلنری اسکولوں اور غذائی صنعت سے وابستہ ماہرین، پیشہ ور باورچیوں، طلبہ اور گھریلو خواتین اور شوقیہ کھانا پکانے والوں نے شرکت کی۔
مقابلوں میں 18 ٹیموں کے علاوہ انفرادی طور پر 78 افراد نے حصہ لیا۔ پاکستان شیفس کلب کی بانی اور سی ای او شیف نورین اشرف نے ادارے کے مقاصد اور مستقبل کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان شیفس کلب ایک ایسا جامع اور مساوی پلیٹ فارم فراہم کرنا چاہتا ہے ۔ تقریب میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کیلئے خصوصی نشست سے ڈاکٹر سیدہ فرح نے خطاب کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments