جامعہ کراچی :داخلہ ٹیسٹ کے 95 امیدواروں کو جوابی کاپیاں دکھا دی گئیں
کراچی (این این آئی) جامعہ کراچی نے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج سے غیر مطمئن امیدواروں کو جوابی کاپیاں اور درست جوابات کی کلید دکھانے کے لیے اتوار کو چائنیز ٹیچرز میموریل آڈیٹوریم میں خصوصی انتظامات کیے ، تاکہ امیدوار اپنے درج کردہ جوابات کا درست جوابات سے موازنہ کرکے نتائج سے متعلق تحفظات دور کرسکیں۔
تعلیمی سال 2027ء کے صبح کے پروگراموں میں داخلوں کے لیے منعقدہ ٹیسٹ میں ڈاکٹر آف فارمیسی کے صبح اور شام کے پروگراموں سمیت 20 شعبہ جات میں مجموعی طور پر 6 ہزار 669 امیدواروں نے شرکت کی۔ ان میں سے 95 امیدواروں نے نتائج پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جوابی کاپیاں دیکھنے کے لیے درخواستیں جمع کرائی تھیں۔جامعہ کراچی کے شعبہ جانچ و امتحانات کی پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک اور ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز کی انچارج پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اختر کی نگرانی میں انتظامات کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments