کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے تحت ہفتہ صفائی مہم جاری

کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے تحت ہفتہ صفائی مہم جاری

مہم کے دوران 200 صفائی کارکن اور 40 گاڑیاں مصروف عمل ہیںسی ای او محمد عمر فاروق ملک کا صاف ستھرا کلفٹن کے لیے عوامی تعاون پر زور

کراچی(سٹی ڈیسک)کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے کلفٹن کنٹونمنٹ میں ہفتہ صفائی کی مہم جاری ہے ۔ مہم میں 200 صفائی کارکن اور 40 گاڑیاں مصروفِ عمل ہیں، جبکہ اسکولوں کے بچوں اور شہریوں کی بھی بھرپور شرکت دیکھنے میں آ رہی ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن محمد عمر فاروق علی ملک نے کہا ہے کہ صاف ستھرا ماحول صحت مند معاشرے کی پہچان ہے ۔ ان کے مطابق اس مہم کا مقصد شہریوں میں صفائی کی اہمیت اجاگر کرنا اور ماحول کو صاف رکھنے کا شعور بیدار کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے بہتر انتظامات صرف متعلقہ اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ شہریوں کا تعاون بھی اس عمل میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے ۔ ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ اس مہم کا اصل مقصد شہریوں میں صفائی کی اہمیت اجاگر کرنا ہے ۔ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے جاری یہ مہم 21 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

صفائی کے انتظامات کے لیے 200 کارکنوں اور 40 گاڑیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، جبکہ مہم کے ذریعے شہریوں میں صفائی کی اہمیت اجاگر کرنے اور ماحول کو صاف رکھنے کا شعور بیدار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔مہم میں شریک شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔ صفائی مہم کو مؤثر بنانے اور اس کے نتائج برقرار رکھنے کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی انتظامیہ نے شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے ۔ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ صفائی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ سڑکوں، گلیوں اور عوامی مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں اور کچرا مقررہ مقامات پر ڈالیں، کیونکہ صفائی برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کی کوششوں کے ساتھ عوامی تعاون بھی ناگزیر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...