ڈاکٹر فاروق ستار کا مختلف مندروں کا دورہ

ڈاکٹر فاروق ستار کا مختلف  مندروں کا دورہ

کراچی (آئی این پی)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے سوامی نارائن مندر، پاکستان چوک اور نارائن پورہ مندر، رنچھوڑ لائن کا دورہ کیا اور ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار پر دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے سوامی نارائن مندر میں ہندو برادری کے معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہندو برادری کی ہر خوشی اور غم میں ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے ہندو برادری کو ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔ہندو برادری کے معززین جن میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی، نے ڈاکٹر فاروق ستار کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنی خوشیوں میں شریک ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...