شہدادپور :مافیا بے لگام،ایل پی جی 600 روپے کلو فروخت ہونے لگی

شہدادپور :مافیا بے لگام،ایل پی جی 600 روپے کلو فروخت ہونے لگی

شہدادپور (نمائندہ دنیا)شہدادپور میں ایل پی جی گیس کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر، 280 روپے کی گیس550سے لیکر 600 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔

شہریوں کا انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ شہدادپور میں ایل پی جی گیس فروخت کرنے والے دکاندار مبینہ طور پر بے لگام ہوگئے ۔ اوگرا کی جانب سے 280 روپے فی کلو مقرر کردہ قیمت کو نظرانداز کرتے ہوئے شہر میں ایل پی جی 550 سے 600 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے ۔ شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث گیس کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ شہدادپور میں ایل پی جی گیس کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، غیر قانونی طور پر قائم گیس دکانوں کا بھی نوٹس لیا جائے اور اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ قیمت پر گیس کی فروخت یقینی بنا کر عوام کو ریلیف فراہم اور مافیا سے نجات دلائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...