قائم مقام گورنر کا محمد آصف موسیٰ سے اظہار تعزیت
کراچی (اے پی پی)قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی محمد آصف موسی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کے چچا اسماعیل سموں اور جواں سال بھانجے ادریس غنی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔
جمعہ کو گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق قائم مقام گورنر سندھ نے مرحومین کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اﷲ تعالی سے ان کی مغفرت، بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments