قتل کیس ، ملزم کی عمر قید کی سزاکالعدم،رہائی کا حکم

قتل کیس ، ملزم کی عمر قید کی سزاکالعدم،رہائی کا حکم

مدعی عینی شاہد نہیں بلکہ اسے واقعے سے متعلق معلومات دی گئیں،عدالت منشیات رکھنے کا مقدمہ دوبارہ سماعت کے لیے ماتحت عدالت بھیج دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے ہجرت کالونی میں گلی میں ریڑھی کھڑی کرنے کے تنازع پر قتل کے مقدمے میں ملزم نصیر احمد کی اپیل منظور کرتے ہوئے سیشن عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور ملزم کی رہائی کا حکم دے دیا۔ جسٹس میران محمد شاہ نے ریمارکس دیے کہ مقدمے کا مدعی عینی شاہد نہیں بلکہ اسے واقعے سے متعلق معلومات دی گئی تھیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ آلہ قتل اور خون آلود کپڑے 11 دن بعد برآمد کرنے کی تسلی بخش وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ سرکاری وکیل کے مطابق ملزم نصیر احمد کا ہجرت کالونی میں پاپ کارن کی ریڑھی کھڑی کرنے پر اپنے پڑوسی عتیق سے جھگڑا ہوا تھا، جس کے دوران اس نے چھری کے وار کرکے عتیق کو قتل کردیا۔

ملزم کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ٹرائل کورٹ نے فروری 2025 میں اسے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ نے منشیات رکھنے کے مقدمے میں ملزم داد محمد کی سزا کے خلاف اپیل پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر مقدمہ دوبارہ سماعت کے لیے ماتحت عدالت بھیج دیا۔ جسٹس شمس الدین عباسی نے ریمارکس دیے کہ لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ کے متعلق ملزم کو صفائی پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ سرکاری وکیل کے مطابق ملزم کے زیر استعمال گاڑی سے 48 کلو چرس برآمد ہوئی تھی۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم داد محمد کو 20 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...