ہل پارک کے قریب مقابلے میں ہلاک ملزمان انتہائی مطلوب نکلے

ہل پارک کے قریب مقابلے میں ہلاک ملزمان انتہائی مطلوب نکلے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیروز آباد ہل پارک کے قریب مقابلے کے دوران ہلاک ملزمان پولیس کو انتہائی مطلوب نکلے ، ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت صابر ولد عبدالحق اور شعیب ولد شفیع کے نام سے ہوئی۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان قتل اور کار لفٹنگ سمیت کروڑوں روپوں کی ڈکیتیوں میں بھی ملوث تھے ، ہلاک ملزمان فشری میں ایک کروڑ 55 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث تھے ، ملزمان فیروز آباد میں 78 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں بھی ملوث تھے ۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ہلاک ملزمان کراچی میں متعدد ہائی پروفائل ڈکیتیوں میں ملوث تھے ، ملزمان کا گینگ شہر میں ڈکیتیوں اور کار اسنیچنگ کی وارداتوں میں سرگرم تھا۔ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر نے بتایا کہ ہلاک ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی دو نائن ایم ایم پستول، کار جیمر، متعدد موبائل فونز اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔ ہلاک ملزم صابر محمود آباد میں اپنی سالی کے قتل میں بھی ملوث تھا تاہم ہلاک ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...