حادثات میں 2جاں بحق پولیس موبائل الٹ گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے بائیک سوار شخص جاں بحق ہوگیا، ڈرائیور ٹریلر موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن اسلام چوک نورانی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بائیک سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 16 سالہ رضا علی کے نام سے ہوئی۔مزید برآں شارع بھٹو پر ٹائر پھٹنے سے پولیس موبائل اُلٹ گئی۔حادثے میں4 اہلکار زخمی ہو گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments