محمد علی جناح یونیورسٹی میں فریشرز ویلکم پارٹی

محمد علی جناح یونیورسٹی میں  فریشرز ویلکم پارٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے زیر اہتمام نئے طلبا کے استقبال کے لیے رنگا رنگ فریشرز ویلکم پارٹی 2026 کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس میں موسیقی، تفریح اور مختلف دلچسپ سرگرمیوں نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔تقریب میں یونیورسٹی کی انچارج ڈاکٹر حنا فاطمہ، ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز مرزا نوید بیگ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نوید اختر اور سی او ای عامر احمد شیخ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر حنا فاطمہ نے طلبا پر زور دیا کہ وہ تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنے مستقبل کو روشن بنائیں۔ میزبانی ثاقب ابڑو نے بہترین انداز میں انجام دی، جسے طلبہ و طالبات نے سراہا۔ مختلف طلبا گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جبکہ گوریلا کا لباس پہنے ایک پرفارمر نے حاضرین کو محظوظ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...