ایس بی آئی ایل کے تحت تقسیم اسناد، اہم معاہدے

 ایس بی آئی ایل کے تحت تقسیم اسناد، اہم معاہدے

مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے دور میں روایتی تعلیم کافی نہیں عملی مہارتوں، جدید تکنیکی علوم کو اختیار کرنا ضروری ہے ، مقررین

کراچی(سٹی ڈیسک)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام سیلانی اسکول آف بزنس اینڈ اسلامک لیڈرشپ (ایس بی آئی ایل) کی جانب سے ابنِ آدم آئی ٹی پارک کراچی میں تقسیمِ اسناد کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں 200 سے زائد طلبہ نے شرکت کی، جبکہ مختلف قلیل مدتی پیشہ ورانہ کورسز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 30 سے زائد طلبہ کو اسناد سے نوازا گیا۔ سیلانی اسکول آف بزنس اینڈ اسلامک لیڈرشپ کی جانب سے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔تقریب میں سابق چیف سی پی ایل سی احمد چنائے ، سیلانی کے سی ای او مدنی رضا ،سی او او محمد غزال ، چیف مارکیٹنگ آفیسر ابرار احمد خان ،ٹرسٹی علی اسلم،رئیس فتح ،امجد چامڑیہ ،افضل چامڑیہ کے علاوہ فہیم موسانی، سہیل موسانی، چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان سامی، مفتی یونس اور دیگر مذہبی و تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔

مہمان مقررین نے کہا کہ دنیا تیزی سے جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تبدیلی کے دور میں داخل ہو رہی ہے ، جہاں کامیابی کے لیے محض روایتی تعلیم کافی نہیں بلکہ عملی مہارتوں، جدید تکنیکی علوم اور مسلسل سیکھنے کے عمل کو اختیار کرنا ناگزیر ہو چکا ہے ۔مدنی رضا نے کہا کہ سیلانی اسکول آف بزنس اینڈ اسلامک لیڈرشپ روایتی تعلیم اور عملی زندگی کی ضروریات کے درمیان موجود خلا کو کم کرنے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔تقریب میںدو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے گئے ۔ پہلا معاہدہ ایس ٹی ایل پاکستان اور کورا کونسل کے درمیان، جبکہ دوسرا معاہدہ سیلانی اسکول آف بزنس اینڈ اسلامک لیڈرشپ اور دارالعلوم میمن کے درمیان طے پایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...