اردو کالج کے قریب پانی کی 33 انچ لائن متاثر
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اردو کالج کے قریب نکاسی آب کے ترقیاتی کام کے دوران گلشن اقبال ٹاؤن کو پانی فراہم کرنے والی 33 انچ قطر کی پی آر سی سی ڈسٹری بیوشن لائن متاثر ہوگئی۔۔۔
جس کے باعث علاقے کے مختلف بلاکس میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے ۔واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق متاثرہ لائن کا تقریباً 70 فٹ حصہ نقصان کا شکار ہوا ، لائن کی مرمت کے اقدامات شروع کردیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments