محراب پور، حب :ٹریفک حادثات میں 10 افراد زخمی
محراب پور، حب (نمائندگان دنیا) بھریا سٹی تھانے کی حدود قومی شاہراہ پر گاؤں نبھوڑو بھٹی کے پاس ٹریلرکی زد میں آکر دسویں جماعت کے 3 طالبعلم طیب بھٹی، دادن بھٹی اور مدثر بھٹی زخمی ہوگئے ۔
جبکہ قومی شاہراہ پر موٹر سائیکل پھسل جانے سے صفر الدین میمن زخمی ہوگیا۔ادھر حب میں شاہ نورانی سے واپس آتے ہوئے ایک فیملی کی گاڑی حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو سول اسپتال حب منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments