لاڑکانہ:مستحقین میں سولر پلیٹس و دیگر سامان کی تقسیم کیلئے تقریب
500 سے زائد مستحق افراد میں تقسیم ہوگا، پہلے دن 100 افراد کو سامان فراہم کیا گیاشہریوں کوہر ممکن مدد فراہم، خدمت کی جا رہی ،سلسلہ جاری رہے گا، چیئرمین دڑی ٹاؤن
لاڑکانہ (بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں چیئرمین دڑی ٹاؤن شاہ رخ انور سیال کی جانب سے 500 سے زائد مستحق افراد میں سولر پلیٹس، بیٹریاں، سلائی مشینیں، لیپ ٹاپ اور دیگر ضروری سامان تقسیم کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا، جو تین روز تک جاری رہے گی۔ تقریب کے پہلے روز 100 سے زائد مستحق خواتین اور مردوں میں سولر پلیٹس، بیٹریاں ، سلائی مشینیں، لیپ ٹاپ اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین شاہ رخ انور سیال نے کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت کے وژن کے مطابق شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم اور خدمت کی جا رہی ہے ۔ اسی سلسلے میں مستحق افراد میں سولر پلیٹس، بیٹریاں، سلائی مشینیں جبکہ طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی ہے اور انہیں ضروری سامان فراہم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امدادی سامان کی تقسیم کا یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا مستحق افراد طلبا و طالبات کی مدد اور خدمت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments