سرسید گرلز کالج میں اسپورٹس سہولتیں بہتر بنانے کا فیصلہ

سرسید گرلز کالج میں اسپورٹس سہولتیں بہتر بنانے کا فیصلہ

باسکٹ بال کورٹ کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیا جائے ،رابعہ سیداسسٹنٹ کمشنر کی اسپورٹس ہاسٹل کالج انتظامیہ کے حوالے کرنے کی ہدایت

کراچی(این این آئی) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد رابعہ سید کی زیر صدارت سرسید گورنمنٹ گرلز کالج میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں کالج کی کھیلوں کی سہولتوں، صفائی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کمشنر کراچی کے ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان، ٹی ایم سی ناظم آباد کے ڈاکٹر ظہیر احمد خان سمیت محکمہ تعلیم، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مصباح الرحمٰن نے شرکائکو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کالج کو درپیش مسائل، خصوصاً کھیلوں کی سہولتوں سے متعلق مشکلات سے آگاہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر رابعہ سید نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ باسکٹ بال کورٹ کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیا جائے اور جمنازیم و آڈیٹوریم کی حالت بہتر بنائی جائے۔

انہوں نے 2022 میں تعمیر ہونے والے اسپورٹس ہاسٹل کو، جو تاحال کالج انتظامیہ کے حوالے نہیں کیا گیا، آئندہ ہفتے کالج انتظامیہ کے سپرد کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے ٹی ایم سی ناظم آباد اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے حکام کو کالج میں صفائی اور گارڈن کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا حکم دیا، جس پر فوری عمل درآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈاکٹر ظہیر احمد خان نے ٹی ایم سی ناظم آباد کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔غلام محمد خان نے اجلاس کو بتایا کہ کمشنر کراچی کی خواہش ہے کہ طالبات کو کھیلوں کی بہتر سہولتیں بھی فراہم کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...