پان منڈی:کروڑ سے زائد مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد

سگریٹ ،تمباکو ،نسوار ،رانی جوس، چاکلیٹ اور خشک دودھ قبضے میں لے لیا گیا
لاہور(نمائندہ دنیا)کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے پان منڈی میں 2 کارروائیوں کے دوران کروڑ روپے سے زائد مالیت کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا۔واقعہ کے مطابق کسٹمزاینٹی سمگلنگ نے پان منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے1 کروڑ سے زائد مالیت کی سمگل شدہ سگریٹ، تمباکو،نسوار اور دیگر اشیا قبضے میں لے لیں ،چھاپہ پان منڈی میں بنائے گئے ایک گودام میں مارا گیا۔اسی طرح دوسری کارروائی میں ٹیم نے سمگل شدہ رانی جوس، ایرانی چاکلیٹ اور خشک دودھ بھی قبضے میں لیا ۔ حکام نے کہا کہ کسٹمز ڈیوٹی کی چوری کا صحیح اندازہ لگا رہے ہیں ۔