’’جب سگریٹ جلتا ہے توکینسرپلتاہے‘‘ شوکت خانم ہسپتال کی آگاہی مہم جاری
دنیا بھرمیں ہر سال 31مئی کو انسدادِ تمباکو نوشی کا دن منایا جاتا ہے ۔ رواں برس اس دن کا تھیم تمباکو نوشی اور دل کی بیماریاں ہے ۔
لاہور ( سٹاف رپورٹر )دنیا بھرمیں ہر سال 31مئی کو انسدادِ تمباکو نوشی کا دن منایا جاتا ہے ۔ رواں برس اس دن کا تھیم تمباکو نوشی اور دل کی بیماریاں ہے ۔ نوجوانوں کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے پاکستان بھر میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کی جانب سے آگاہی مہم ‘‘جب سگریٹ جلتا ہے تو کینسر پلتا ہے ’’ کے عنوان سے زور و شور سے جاری ہے ۔ اس سلسے میں ہسپتال کی جانب سے سکولوں کالجوں اور یونیورسٹی کی سطح پر آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ماہر ڈاکٹرنوجوانوں کے تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگا ہ کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ نوجوانوں کو براہ راست پیغام پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر بھی انتہائی جامع کیمپین چلائی جا رہی ہے ۔