مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن:وزیر توانائی

مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں  امن کا قیام ناممکن:وزیر توانائی

صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کے لئے کھڑے ہونے کا دن ہے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا دن ہے ۔مودی سرکار کا کشمیر میں ظلم و ستم اقوام عالم میں بے نقاب ہو چکا۔کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن اور بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں ،پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے ،کشمیر کے مسئلہ کا حل صرف آزادی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں