کورونا :وینٹی لیٹرز اور ایچ ڈی یو بیڈز کا استعمال کم ترین سطح پر

کورونا :وینٹی لیٹرز اور ایچ ڈی یو  بیڈز کا استعمال کم ترین سطح پر

شہر میں کورونا کے تشویشناک مریضوں میں بتدریج کمی جاری ہے

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق شہر میں وینٹی لیٹرز اور ایچ ڈی یو بیڈز کا استعمال کم ترین سطح پر آ گیا۔ وینٹی لیٹرز 30.20فیصد تک بھر ے ، 69.80 فیصد خالی ، آکسیجن بیڈز15.10 فیصد تک بھرے اور 84.90 فیصد خالی ہیں ۔سرکاری و نجی ہسپتالوں میں 307مریض زیر علاج ہیں ، 79 تشویشناک مریض وینٹی لیٹرزاور 166 آکسیجن پر زیر علاج ہیں ۔میو ہسپتال میں سب سے زیادہ 107 مریض زیر علاج ہیں جہاں 34مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ سروسز ہسپتال 44اور جناح ہسپتال میں 41 مریض زیر علاج ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں