کورونا دم توڑنے لگا،24 گھنٹوں میں 50 مریض

کورونا دم توڑنے لگا،24 گھنٹوں میں 50 مریض

شہر کے57 ہسپتالوں میں 274 مریض، 75فیصد وینٹی لیٹرز خالی ہوچکے

لاہور(سید سجاد کاظمی سے ) کورونا دن بدن دم توڑنے لگا،24گھنٹوں میں لاہور کے اندر صرف50مریض رپورٹ ہوئے ،لاہور کے 57سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں صرف 274کورونا مریض زیر علاج ہیں،70مریض وینٹی لیٹرز پرمصنوعی سانسیں لے رہے ہیں۔لاہور کے تمام ایچ ڈی یوز میں صرف 144مریض زیر علاج جبکہ ہسپتالوں میں 75فیصد وینٹی لیٹرز خالی ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ہسپتالوں کے ایچ ڈی یوز میں 87فیصد بیڈز خالی پڑے ہیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اس وقت میو ہسپتال میں زیر علاج 93مریضوں میں سے 31 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔اسی طرح سر گنگا رام ہسپتال میں زیر علاج 22میں سے 5،سروسز ہسپتال میں 45 میں سے 18،جنرل ہسپتال میں 30 میں سے 5 اورجناح ہسپتال میں 27مریضوں میں سے 11 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں