ضلعی انتظامیہ نے 15 نئے مجسٹریٹ تعینات کردیئے

ضلعی انتظامیہ نے 15 نئے مجسٹریٹ تعینات کردیئے

مجسٹریٹ ضلع، تحصیل اور تھانہ کی بنیاد پر نامزد ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) 15نئے مجسٹریٹس تعینات کردیئے گئے ، مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ ،تحصیل اور تھانہ کی سطح پر مجسٹریٹ نامزد کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق 15نئے مجسٹریٹس تعینات کردیئے گئے ۔مجسٹریٹس کی تعداد کو 53 سے بڑھا کر 68 کر دیا گیا ہے ،15نئے آنے والے مجسٹریٹس کی تھانہ کی سطح پر ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مجسٹریٹس کی تعداد میں اضافے سے گراں فروشی پر موثر انداز سے قابو پائے جانے کا دعوی ٰکیا گیا ہے ،شہر میں 6 ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس، 5 تحصیل مجسٹریٹس اور 57 تھانہ کی سطح پر مجسٹریٹس تعینات کیے گئے ہیں،ایک مجسٹریٹ کے پاس چار اور بیشتر مجسٹریٹس کو تین تین تھانوں کے اختیارات دیئے گئے ،تحصیل سٹی میں 20 مجسٹریٹس تعینات کیے گئے ہیں۔ کینٹ میں آٹھ، ماڈل ٹاؤن میں 16 مجسٹریٹس کو تعینات کیا گیا ہے ،رائے ونڈ میں 8 اور شالیمار میں 10 مجسٹریٹس کو تعینات کیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں