حکومتی ترجیح بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانا:صوبائی وزیر

حکومتی ترجیح بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانا:صوبائی وزیر

ماضی میں اداروں کی بجائے سیاسی مفادات کے منصوبوں پر توجہ دی گئی

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی ہیومن ڈویلپمنٹ کے بغیر ممکن نہیں، پی ٹی آئی حکومت کی ترجیح بلدیاتی اداروں کو مضبوط اور با اختیار بنانا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں لیڈر شپ کا بحران رہا، اداروں کی بہتری کی بجائے سیاسی مفادات کے منصوبوں پر توجہ دی گئی جس کے نتیجے میں ہر شعبہ زوال پذیر ہوا مگر اب پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کی مضبوطی کیلئے عملی کام کیا ہے ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پایا گیا ہے ، ایکسپورٹس اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے ،کسان کارڈ کا اجرااور اجناس کی بہتر قیمت سے کسان خوشحال ہوا ہے ، عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے صحت انصاف کارڈ کا اجرا ایک انقلابی قدم ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی شکل میں ایسا لیڈر موجود ہے جس کی سوچ کا محور قوم ہے ، اسے اقتدار کا لالچ ہے نہ ہی سیاسی وراثت اسکا مقصد ہے ، ایسا لیڈر پہلے مل جاتا تو آج ملک کے حالات یکسر مختلف ہوتے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں